1.4K
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی دوسری سالانہ جنرل کونسل کا انعقاد کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ آفیسرزکلب شارع فیصل پر کیا گیا جس میں ممبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سجاس کے پیٹرن ڈاکٹرجنید علی شاہ نے جنرل کونسل میں خصوصی طورپرشرکت کی۔ جنرل کونسل میں ممبران کےسامنے سجاس کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آڈٹ شدہ حسابات کی تفصیلات بھی سامنے رکھی گئیں جسے ممبرزنے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔ جنرل کونسل میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔