Home Meetings SJAS Congratulates KPC New Body

SJAS Congratulates KPC New Body

by Sjas Pakistan

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے وفد نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر احمد ملک، سیکریٹری مقصود احمد یوسفی، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سجاس کے وفد میں صدر طارق اسلم, نائب صدر شاہد علی خان، عبید اعوان، جوائنٹ سیکریٹری عمر شاہین، انفارمیشن سیکریٹری زاہد غفار، ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شاہد ساٹی، جاوید اقبال، سینئیر ممبر انیس آلدین خان، وزیر علی قادری اور شاہد انصاری شامل تھے۔ اس موقع پرسجاس کےصدراور سیکریٹری نے پریس کلب کے عہدیداران کو گلدستہ پیش کیا۔ کلب کےصدر اورسیکریٹری نے کیک بھی کاٹا۔

You may also like

Leave a Comment