Home SJAS SJAS IFTAR DINNER

SJAS IFTAR DINNER

by Sjas Pakistan

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے 30 مئی 2018 کو سندھ اسکاوٹس ہیڈ کوارٹرز میں سالانہ دعوت افطار کا اہتمام کیا اور اپنے ممبران کیلئے عمرےکےٹکٹ کی قرعہ اندازی کی۔ سجاس کے تین خوش نصیب ممبران ماہ ربیع الاول میں عمرےکی سعادت حاصل کریں گے۔۔ 
دعوت افطار میں سابق کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز، کےیوجے دستور اور برنا کے عہدیداران، سجاس کےممبران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو،، اولمپین سمیع اللہ، ۔ڈائریکٹر اطلاعات حکومت سندھ زینت جہاں، ڈائیریکٹر اسپورٹس حکومت سندھ شہزاد پرویز بھٹی، کےیوجے برنا کےصدر حسن عباس، سیکریٹری عاجز جمالی، پاکستان ٹین پن باولنگ کے نائب صدر خواجہ احمد مستقیم، رامس علی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر انجینیر محفوظ الحق، پی آئی آئی ایف کے صدر جاوید اقبال، آصف عظیم، سندھ ٹین پن باولنگ کے رامس علی، جیونیوزکےعتیق الرحمان، کراچی سٹی اسپورٹس کے اسلم خان، ، پولانی ٹریولزکےیحیی پولانی، ایپنک کے جنرل سیکریٹری شکیل یامین گانگا اوردیگرنےتقریب کورونق بخشی، اس موقع پر سجاس کے ممبران کے لیے عمرےکےتین ٹکٹوں کیلئے قرعہ اندازی بھی کی گئی جس میں تین خوش نصیب ممبران سجاد خان، شاہ زیب خرم اور شاہد انصاری کےنام قرعہ اندازی میں نکلے۔خوش نصیب ممبران ماہ ربیع الاول میں عمرےکی سعادت حاصل کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment