Category:
Cricket
شہزاد علی شیزی کی 6 وکٹوں اوربدیع الزماں کی 74رنز کی جارحانہ اننگزکی بدولت سجاس نے اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں راولپنڈی اسلام آباد جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ سجاس، رسجا اور کے پی کے اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان کھیلی جانے والی فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ سجاس اور رسجا کے درمیان اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ پرکھیلا گیا۔ رسجا کے کپتان شاکرعباسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سجاس نے بدیع الزاماں، سلیمان خان، انیس الدین، محسن رضا اور طارق حسین کی شاندار بلے بازی کی بدولت 4 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ بدیع الزاماں نے سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلیمان خان نے 39 رنز بنائے۔ رسجا کے شاکر عباسی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں رسجا کی پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محسن علی 37 رنز اور شاکر عباسی 18 رنز کے علاوہ رسجا کا کوئی بیٹسمین سجاس کے بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔ سجاس کی جانب سے شہزاد علی شیزی 22 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ زاہد غفار، محسن رضا اور مقصود احمد ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق ممبر شکیل شیخ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل زاہد فاروق ملک اور رسجا کے چیئر مین ملک شکیل اعوان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سجاس کا دیگر شہروں کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف شہروں میں کرکٹ کھیلنا مثالی اقدام ہے۔ اس طرح ملک کے تمام شہروں سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان نہ صرف ہم آہنگی پیدا ہوگی بلکہ انہیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا بھی موقع ملے گا۔
کمشنر کراچی الیون نے سجاس الیون کو 12 رنز سے شکست دیکر یوم پاکستان فیسٹیول کرکٹ میچ اپنے نام کرکیا۔ فاتح ٹیم کے عباس ولیکا میچ کے بہترین کھلاڑی۔ سجاس کے کاشف فاروقی بہترین بولر جبکہ ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد بہترین آل راونڈر قرار پائے۔ میچ میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر بیٹسمن کراچی جیمخانہ کے سیکیریٹری سلیم یوسف سمیت اہم سرکاری افسران نے حصہ لیا جبکہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمان نے سجاس کی منیجر شپ کے ساتھ شاندار انداز میں کمنٹری کی ذمہ داری ادا کی، اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ ملک اور شہر کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی کامیابی میں جہاں ایک جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ۔وزیر بلدیات سعید غنی اور سیکورٹی اداروں کا کردار اہم رہا وہی اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنی رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کو پر امن پاکستان کا پیغام دیا ہے، ضلع جنوبی کی طرح اسپورٹس جرنلسٹس کےساتھ دیگر اضلاع میں بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا،ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی سٹی آف کرکٹ ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کھیلنے کے لیئے کراچی آئیں۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سیکریٹری اصغرعظیم نے میچ کے شاندار انعقاد پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساوتھ اور کراچی جیمخانہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے سجاس کا آرگنائزر کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ پی ایس ایل کی کامیابی میں سینئرز اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ جونیئرز کا کردار بھی اہمیت کا حامل رہا ہے، درحقیقت سیکورٹی ادارے اور اسپورٹس جرنلسٹس اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے پی ایس ایل کی کامیابی کے لیئے شبانہ روز مصروف رہے جس پر سجاس انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اورکراچی جمخانہ ویٹرنز الیون کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی جمخانہ کےتاریخی گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ جمخانہ ویٹرنز الیون نے مقررہ اوورزمیں 194 رنزاسکورکئے، جواب میں سجاس کی ٹیم ایک سوسینتیس رنزاسکورکرسکی اوراسے 57 رنز سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔ سجاس کے شاہد انصاری نے نصف سنچری اسکورکی۔ سجاس کی ٹیم اصغرعظیم، منصور علی بیگ، محسن رضا، شاہد انصاری، کاشف فاروقی، طارق حسین، بلال حسین، انیس الرحمن، شہزادہ معین، شہزاد علی، عالم زیب اورارشد وہاب پرمشتمل تھی۔ زبیر نذیر خان کوچ جبکہ ارشاد علی ٹیم منیجر تھے۔۔
کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کےافتتاحی روزینگ فائٹرزگراؤنڈ سخی حسن پرمیڈیا الیون اورشوبز الیون کےدرمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کےممبران کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ میچ کےمہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد اورمیئرکراچی وسیم اخترتھے۔ شوبزالیون نےمیچ میں 7 وکتوں سےکامیابی حاصل کی
Older Posts