Home SJAS SJAS V EMRA-SJAL XI CRICKET MATCH IN LAHORE

SJAS V EMRA-SJAL XI CRICKET MATCH IN LAHORE

by Sjas Pakistan

سجاس اور سجال + ایمرا کے درمیان کھیلا گیا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سجال+ ایمرا الیون نے ایک رن سے جیت لیا۔۔۔۔ میچ کے موقع پر سجال کے صدر و سیکریٹری اور ایمرا کے صدر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔۔ ایمرا اور سجال کے مشترکہ تعاون سے لاہور کے دورے پر آئی ہوئی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے درمیان آل پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کا انعقاد کیا گیا۔ دوستانہ کرکٹ میچ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی الیون اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی سندھ الیون کے درمیان ٹاؤن شپ وائٹس کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم سجاس نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا, پہلے کھیلتے ہوئے سجال +ایمرا الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے. ایمرا کی جانب سے ندیم بسرا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔  کپتان عبدالقادر خواجہ نے 67 رنز بنائے۔ سجاس کی جانب سے شہزاد عمر نے 21 رنز دے کر2 وکٹیں، محسن اور طارق حسین نے 1, 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سجاس کی ٹیم صرف ایک رن کی کمی سے ہدف تک نہ پہنچ سکی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مییچ ہار گئی۔ سجاس کی جانب سے بدیع الزماں نے 60 ، سلیمان خان نے 34 طارق حسین نے 26 اور شاہد انصاری نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایمرا کی جانب سے عمران سہیل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 12 رنز روک کر جیت میں اہم قرار ادا کیا جبکہ عبدالقادر خواجہ ، ندیم بسرا شاکر اعوان اور قاسم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ ندیم بسرا کو دیا گیا جبکہ سجاس کی جانب سے شاندار آل راونڈ کھیل پر طارق حسین بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

You may also like

Leave a Comment