Home Meetings Condolence meeting for SJAS member Zain-ul-Abedin

Condolence meeting for SJAS member Zain-ul-Abedin

by Sjas Pakistan

کراچی پریس کلب کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے ممبر زین العابدین المعروف عابد بھائی کے لیئے تعزیتی اجلاس کراچی پریس کلب میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدرامتیاز خان فاران سیکریٹری ارمان صابر، سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغرعظیم، کے یوجے دستورکے عہدیداران اورسجاس کے ممبران نے شرکت کی۔ امتیاز فاران نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنی ملازمت کا تحفظ خود کریں۔ایک کے بعد ایک صحافی جبری برطرفی کا شکار ہورہے ہیں لیکن حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ میڈیا مالکان کی صحافت کش پالیسی کے باعث ملک بھر کے صحافی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ زین العابدین بھائی کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔۔  سیکریٹری پریس کلب ارمان صابر کا کہنا تھا کہ زین العابدین نے ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کیا۔ پریس کلب کے لیئے انہوں ہمیشہ ایک متحرک رضاکار کا کردار ادا کیا ہے۔ ملازمت سے جبری برطرفی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے وہ خاموش رہنے لگے تھے۔ صحافیوں کی جبری برطرفی اور عدم تنخواہ پر خاموش رہ کر وفاقی حکومت ایک قاتل کا کردار ادا کررہی ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم کا کہناتھا کہ زین العابدین کے جانے سےوہ اپنے بھائی جیسے دوست سے محروم ہوگئے۔ ان کی رفاقت 30 سال پرانی تھی ۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم زہن العابدین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکریٹری اصغرعظیم کا کہنا تھا کہ سجاس کی ہرممکن کوشش ہوگی کہ زین العابدین کے اہل خانہ کے ساتھ جڑے رہیں۔ تعزیتی اجلاس سے پریس کلب، کے یوجے دستور اور سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد ساٹی، محمود ریاض، منصور علی بیگ، سینئر جرنلسٹ راشد عزیز، ذیشان حسین سمیت دیگر ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل اور ملازمت کے تحفظ کے لیئے ہم سب کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پریس کلب، یوجیز اور ایسوسی ایشنز مل کر ایک ٹھوس لائحہ عمل بنائیں، اس موقع پر زین العابدین کے چھوٹے بھائی شاہد اور صاحبزادے معین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر زین العابدین کے قریبی دوستوں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت۔ نائب صدر محفوظ الحق۔ کاشف فاروقی، نوید کپاڈیا، غلام محمد نے بھی اظہار خیال کیا۔۔۔ تعزیتی اجلاس کے اختتام پر زین العابدین سمیت انتقال کر جانے والے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی معغفرت کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔۔

You may also like

Leave a Comment