Sports Journalists Association Sindh (SJAS) 22nd Executive Committee meeting held on 06th Jan, 2018 at National Stadium Karachi. Meeting was headed by President Tariq Aslam. Secretary Asghar Azeem briefed committee members about minutes of last meeting. By consent of all members some important decisions taken.
Category:
Meetings
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے وفد نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر احمد ملک، سیکریٹری مقصود احمد یوسفی، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سجاس کے وفد میں صدر طارق اسلم, نائب صدر شاہد علی خان، عبید اعوان، جوائنٹ سیکریٹری عمر شاہین، انفارمیشن سیکریٹری زاہد غفار، ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شاہد ساٹی، جاوید اقبال، سینئیر ممبر انیس آلدین خان، وزیر علی قادری اور شاہد انصاری شامل تھے۔ اس موقع پرسجاس کےصدراور سیکریٹری نے پریس کلب کے عہدیداران کو گلدستہ پیش کیا۔ کلب کےصدر اورسیکریٹری نے کیک بھی کاٹا۔
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی دوسری سالانہ جنرل کونسل کا انعقاد کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ آفیسرزکلب شارع فیصل پر کیا گیا جس میں ممبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سجاس کے پیٹرن ڈاکٹرجنید علی شاہ نے جنرل کونسل میں خصوصی طورپرشرکت کی۔ جنرل کونسل میں ممبران کےسامنے سجاس کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آڈٹ شدہ حسابات کی تفصیلات بھی سامنے رکھی گئیں جسے ممبرزنے متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔ جنرل کونسل میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔